حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سانحۂ جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پمز اسپتال کا خصوصی دورہ کیا؛ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا اور شہدا کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد خدیجہ الکبریٰ کا بھی دورہ کیا اور واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر تمام مذہبی مقامات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سرگرم کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور بلا تفریق کارروائی ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے قومی اتحاد اور سیاسی و مذہبی قیادت کا مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ریاست کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ